سیاسی و سماجی شخصیت آغا شاہنواز خان لاھور میں انتقال فرما گئے

پاکستان یوتھ فورس کے نام پر ایک ایسی تنظیم کی بنیاد رکھی جس کا کام نوجوان نسل کو نشے جیسی لعنت سے دور رکھ کر معاشرے کیلئے سودمند وجود بنانا تھا۔

سیاسی و سماجی شخصیت آغا شاہنواز خان لاھور میں انتقال فرما گئے
سیاسی و سماجی شخصیت آغا شاہنواز خان لاھور میں انتقال فرما گئے

سیاسی و سماجی شخصیت آغا شاہنواز خان 15 اپریل کو ملٹری کمبائنڈ ہسپتال لاھور میں انتقال فرما گئے۔ دل کا دورہ جان لیوا ثابت ھوا۔ آغا شاہنواز خان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے سیاست کرتے رھے پاکستان یوتھ فورس کے نام پر ایک ایسی تنظیم کی بنیاد رکھی جس کا کام نوجوان نسل کو نشے جیسی لعنت سے دور رکھ کر معاشرے کیلئے سودمند وجود بنانا تھا۔ اسی سلسلے میں بیرون ممالک خاص طور پر یورپ میں وفد لے جا کر انکی قیادت کی۔

انتہائی ملنسار ۔ محبت اور دوستوں کی محفلوں کی رونق تھے۔ انکے پرانے دوستوں میں سینئر صحافی سیاسی و سماجی شخصیات شامل تھیں۔ خالد گھرکی۔ طارق وحید بٹ۔ سماجی کارکن محمد شفیق قمر ۔ سینئر صحافی عزیز مظہر مرحوم۔ کالم نگار و صحافی وسیم انور شیخ ۔ سینیٹر سجاد بخاری انکے قریبی دوستوں میں شامل تھے۔

انکی ناگہانی و اچانک وفات پر سیاسی و سماجی حلقوں نے بہت دکھ کا اظہار کیا ھے۔ انکے ایک فرزند پاک فوج میں۔ برگیڈیر کے عہدے پر ہیں جسکی وجہ سے نماز جنازہ میں سول فوجی و عسکری اعلی شخصیات نے خصوصی شرکت کی اور انہیں ڈیفینس فیز 7 کے قبرستان میں بڑے اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا اور مرحوم کے اعلی درجات کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔