بولی وڈ کے مایا ناز اداکار سنجے دت کے حوالے سے رواں برس اگست میں خبریں سامنے آئیں تھیں کہ وہ چوتھے اسٹیج کے پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہیں جس کے بعد سنجے دت نے چند روز قبل کینسر کا شکار ہونے کی تصدیق بھی کی تھی۔
گزشتہ روز خبر سامنے آئی کہ وہ اس موذی مرض سے صحتیاب ہوگئے ہیں اور اب سنجے دت نے بھی کینسر سے جنگ جیتنے کی تصدیق کردی ہے البتہ ان کی جانب سے اب تک اپنی بیماری کی اسٹیج نہیں بتائی گئی۔
سنجے دت کے حوالے سے رواں برس اگست میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ ان میں پھیپھڑوں کے کینسر کے چوتھے اسٹیج کی تشخیص ہوئی ہے، انہوں نے خود اس حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی تھی۔
سنجے دت کو کینسر کی تشخیص اس وقت ہوئی جب انہیں رواں سال اگست میں سانس کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا،تاہم چند دن بعد ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اداکار نے اپنی بگڑتی صحت کے باعث فلم انڈسٹری سے وقفہ لینے کا اعلان کیا تھا تو بھارتی میڈیا میں ان کے کینسر کی خبریں سامنے آئیں تھیں۔
گزشتہ روز بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں رپورٹ میں سنجے دت کے قریبی دوست اجے اروڑا کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیاکہ سنجے دت کینسر سے مکمّل صحت یاب ہوگئے۔
اب ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے سنجے دت نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ وہ صحتیاب ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سنجے دت نے یہ خوشخبری اپنے جڑواں بچوں کی دسویں سالگرہ کے موقع پر دی۔
اپنی پوسٹ میں سنجے دت نے کہا کہ گزشتہ چند ہفتے مجھ سمیت میرے اہلخانہ کے لیے بہت مشکل وقت تھے لیکن کہا جاتا ہے کہ خدا مضبوط ترین سپاہیوں کو مشکل ترین جنگیں دیتا ہے۔
سنجے دت نے کہا کہ آج (21 اکتوبر کو) اپنے بچوں کی سالگرہ کے دن پر میں اعلان کرتا ہوں کہ میں اس جنگ میں فتح یاب ہونے پر خوش ہوں اور جو بہترین تحفہ میں انہیں دے سکتا ہوں وہ بلا شبہ ہماری فیملی کی صحت ہے۔
س موقع پر سنجے دت نے اپنے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں اور مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
https://newspaper.pardachaak.pk مزید پڑھیں