پرائیویسی پالیسی سے اتفاق کرو نہیں تو ڈیلیٹ کر دو واٹشپپ صارفین کیلئے بری خبر

نئی پرائیویسی پالیسی اپ ڈیٹ کے مطابق اب صارفین کو واٹشپپ کی پرائیویسی پالیسی سے متفق ہونا لازمی ہو گا اور اگر صارف اس سے متفق ہونا لازمی نہیں سمجھتا تو اس کو واٹشپپ کی سروسز اور ایپلیکیشن کو خیرباد کہنا ہوگا

WhatsApp seems to be lightening its load with its new privacy policy update
Photo Credit: Webwise.ie

واٹشپپ جس کا استمعال لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں لوگ کر رہے گزشتہ چند روز سے اپنی نئی پرائیویسی پالیسی اپ ڈیٹ کی وجہ سے دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے. دنیا میں ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگ اس کی سروسز کا بے دریغ فائدہ اٹھا رہے ہیں اور مستفید ہو رہے ہیں. چاہے کسی کا چھوٹے پیمانے کا کاروبار ہو یا کورونا کی وبا کے دوران رابطے بحال رکھنا مقصود ہو ہر فرد اس کی سروسز کو استمعال کرتا ہے. گویا واٹشپپ زندگی کا ایک لازمی جزو بن چکا ہے. آپ نے دوستو کے ساتھ تصویریں شیر کرنی ہوں یا اپ نے میلوں دور اپنی فیملی کے ساتھ رابطہ کرنا ہو سب سے پہلے ہمارے ذہن میں جس سروس کو استمال کرنے کا خیال اتا ہے وہ بلاشبہ واٹشپپ ہی ہے.

نیا سال ٢٠٢١ شروع ہوتے ساتھ ہی جن چند خبروں کو مقبولیت کا درجہ ملا ان میں ایک واٹشپپ کی پرائیویسی پالیسی اپ ڈیٹ بھی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا سمیت بہت سارے platforms پر واٹشپپ کو تنقید کا سامنا رہا اور صارفین نے واٹشپپ کو خیرباد کہنے کا مشورہ دیا اور اس کا متبادل سگنل اپپ کے نام سے صارفین میں مقبول ہونے لگا. آج ہم واٹشپپ کی اس نئی پرائیویسی پالیسی کے بارے میں تفصیل سے بتانے کی کوشش کریں گے اور اپ کو اس سوال کا جواب دینے کی کوشش کریں گے کے واٹشپپ کی نئی پرائیویسی پالیسی میں ایسی کیا خامی ہے جس وجہ سے اس کو اس قدر تنقید کا سامنا ہے.

نئی پرائیویسی پالیسی اپ ڈیٹ کے مطابق اب صارفین کو واٹشپپ کی پرائیویسی پالیسی سے متفق ہونا لازمی ہو گا اور اگر صارف اس سے متفق ہونا لازمی نہیں سمجھتا تو اس کو واٹشپپ کی سروسز اور ایپلیکیشن کو خیرباد کہنا ہوگا

واٹس ایپ صارفین کو ان نئے شرائط و ضوابط کو قبول کرنے کے لئے 8 فروری تک کا وقت باقی ہے ۔

واٹس ایپ نے اشارہ کیا ہے کہ اگر صارفین نئی شرائط اور معاہدوں کو قبول نہیں کرتے ہیں تو وہ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس تک رسائی حاصل نہیں کرسکتے ہیں (4 جنوری کو تازہ کاری شدہ)۔ ہر صارف کے واٹس ایپ پر ایک نیا نوٹیفکیشن آگیا ہے جو انہیں مطلع کرتا ہے کہ اب شرائط اور پالیسیاں اپ ڈیٹ ہو رہی ہیں۔